پاکستانی ٹیم میں چانس دیا گیا تو مایوس نہیں کرینگے:ڈومیسٹک کرکٹرز 

Mar 01, 2025 | 21:09:PM
پاکستانی ٹیم میں چانس دیا گیا تو مایوس نہیں کرینگے:ڈومیسٹک کرکٹرز 
کیپشن: تصویر، فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے والے کرکٹرز حیدر علی، فیصل اکرم نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی ٹیم میں پرفارم کرنے کا موقع دیا گیا تو مایوس نہیں کریں گے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیدر علی نے کہا کہ اگر موقع ملے گا تو اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کریں گی، بی پی ایل کے وجہ سے سٹرائیک فورس کا کیمپ جوائن نہیں کر سکا۔

انھوں نے کہا کہ لیگز کھیلنے سے بھی بہت سیکھنے کا موقع ملتا ہے کیونکہ وہاں بہت سارے کھلاڑی آتے ہیں، موقع ملا پاور ہیٹنگ کا گیپ پوار کرنے کی کوشش کروں گا۔

حیدر علی نے کہا کہ میں نے اوپننگ بھی کھیلی اور مڈل آڈر بھی جہاں بھی موقع ملا تو پرفارم کریں گے، ہر طرح کی کرکٹ کے لئے تیار ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ تھوڑی مشکل ہوتی ہے۔

قومی کرکٹر فیصل اکرم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کھلاڑی کی پرفامنس دے کر ہی سلیکشن کمیٹی کھلاڑی کو موقع دیتی ہے، کرکٹ قسمت کی گیم ہے کبھی آپ کا دن اچھا ہوتا تو پرفارم ہو جاتا کبھی نہیں ہوتا۔

انھوں ںے کہا کہ ٹیم میں سلیکٹ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے،اگر انتخاب ہوگیا تو اچھا کرنے کی کوشیش کرونگا، کھلاڑیوں پر اچھے بُرے دن آتے رہتے ہیں۔کھلاڑیوں کا کام پرفارم کرنا ہے، باقی سلیکٹر کا کام ہے۔