فروری میں850ارب روپے کے محصولات جمع،2024-25 کے پہلے8 ماہ میں601 ارب روپے کا شارٹ فال

Mar 01, 2025 | 21:20:PM

(24 نیوز )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فروری 2025 کے دوران 850 ارب روپے کے محصولات جمع کئے۔ ایف بی آر نے فروری 2025 کے دوران 983 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں عارضی طور پر 850 ارب روپے جمع کئے جو 133 ارب روپے کے شارٹ فال کو ظاہر کرتا ہے۔

مالی سال 2024-25 کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق ایف بی آر نے مالی سال 2024-25 کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران 7 ہزار 346 ارب روپے جمع کئے جبکہ مقررہ ہدف 7 ہزار 947 ارب روپے تھا جو 601 ارب روپے کے شارٹ فال کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی فلمی بہن راکھی ساونت نے پاکستان سے دلہن ڈھونڈ لی، کون خوش نصیب ؟



مزیدخبریں