عاطف اسلم کی اہلیہ سارا بھروانہ ’تمنا بھاٹیہ’ کی ہمشکل قرار

Mar 01, 2025 | 22:03:PM
عاطف اسلم کی اہلیہ سارا بھروانہ ’تمنا بھاٹیہ’ کی ہمشکل قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کہتے ہیں دنیا میں ایک شکل کے سات انسان پائے جاتے ہیں جو نہ صرف ہوبہو ایک  جیسے نظر آتے ہیں بلکہ انہیں دیکھ کر ایک لمحے کیلئے فرق محسوس کرنا بھی قدرے مشکل ہوتا ہے۔

ایسی ہی کئی مثالیں انٹرنیٹ پر موجود ہیں جبکہ ان میں کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو نامور فنکاروں کی کاپی قرار دیے جاتے ہیں۔ قبل ازیں بالی وڈ اداکار کنگ خان کے ہمشکل مداح ابراہیم قادری نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کیا، جبکہ امیتابھ بچن سمیت پاکستانی فنکار دانش تیمور ، اور ہانیہ عامر کے کاربن کاپی بھی سامنے آچکی ہیں۔ 
اب سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے ایک اور شخصیت گزری جو دکھنے میں ہوبہو بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی ہمشکل لگ رہی ہیں۔

اور یہ کوئی اور نہیں بلکہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی خوبصورت ترین اہلیہ سارا بھروانہ ہیں جنہیں نازک نین نقش اور قاتلانہ مسکراہٹ کے سبب بھارتی  اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی ہمشکل قرار دیا جارہاہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل سکرین شارٹ کے مطابق بھارتی صارفین کا دعویٰ ہے کہ عاطف اسلم کی اہلیہ دکھنے میں ہوبہو اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی طرح ہیں۔

جبکہ کئی صارفین نے اس موازنے کے بعد اپنی رائے کا اطہار دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سارا بھروانہ تمنا سے زیادہ خوبصورت ہیں۔

تمنا بھاٹیہ کون؟
85 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی تمنا بھاٹیا نے اپنی شاندار اداکاری سے دنیا بھر کے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے ۔

چاہے بالی وڈ ہو یا ٹالی وڈ، یہ 35 سالہ اداکارہ بھارتی سینما میں اپنی قابل ذکر خدمات کے لیے جانی جاتی ہیں۔ ان کے شاندار ڈانس مووز اور بہترین اداکاری کی مہارت نے انہیں ایک غیر معمولی فنکارہ کے طور پر پہچان دلوائی ہے۔

فلم ‘استری 2 ‘ کے مقبول گانے ‘آج کی رات‘ نے نا صرف تمنا کے دلکش انداز کو نمایاں کیا بلکہ انہیں ایک بہترین اداکارہ اور ڈانسر کے طور پر بھی متعارف کروایا۔ 
2005 کی فلم ‘چاند سا روشن چہرہ‘سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی یہ حسین اداکارہ 2024 کی ہٹ او ٹی ٹی ریلیز ’سکندر کا مقدر‘ کے ذریعے مزید توجہ کا مرکز بنی ہیں۔

علاوہ ازیں اداکاری میں ماہر تمنا پرپرتعیش زندگی کی مالک  بھی ہیں ، انکے پاس مہنگی گاڑیاں اور ممبئی میں ایک شاندار اپارٹمنٹ ہے، جس کی قیمت تقریباً 16 اعشاریہ 60 کروڑ روپے ہے۔ 

سارا بھروانہ کی ازدواجی زندگی:
یاد رہے کہ سارا بھروانہ نے مارچ 2013 میں گلوکار عاطف اسلم کو اپنا ہمسفر چنا تھا۔بعدازاں شادی کے ایک سال بعد جوڑے کے ہاں 2014 میں پہلے بیٹے احدجبکہ  2019 میں دوسرے بیٹے آریان اور 2023 میں بیٹی حلیمہ کی پیدائش ہوئی تھی جسے کیوٹنس کے سبب  بھارتی پاور کپل رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا کپور سے مشابہہ قرار دیا جاتا ہے۔

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: