(24نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمر کوٹ میں ضمنی انتخابات کے انعقاد تک ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے انعقاد تک قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر مکمل طور پر پابندی ہوگی،ضمنی انتخابات تک کوئی سرکاری عہدیدار یا منتخب نمائندہ کسی ترقیاتی منصوبے کا اعلان نہیں کرے گا۔
یاد رہے کہ این اے 213 عمرکوٹ کی نشست پر ضمنی انتخابات کیلئے میدان 17 اپریل کو سجے گا۔
خیال رہے کہ این اے213 کی نشست پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب محمد یوسف تالپور کے انتقال کے باعث نشست خالی ہوئی تھی۔