جے یو آئی بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری غلام سرور قاتلانہ حملے میں جاں بحق

Mar 01, 2025 | 23:30:PM
جے یو آئی بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری غلام سرور قاتلانہ حملے میں جاں بحق
کیپشن: تصویر فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عثمان خان)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وڈیرہ غلام سرور زہری قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے، مرحوم سابق صوبائی وزیر وڈیرہ عبدالخالق مرحوم کے فرزند اور اُن کے سیاسی جانشین تھے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے جے یو آئی کے صوبائی رہنما وڈیرہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ وڈیرہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی  شہادت افسوسناک ہے، جے یو آئی اور مذہبی طبقے کے خلاف ٹارگٹ کلنگ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہو رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے، غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی شہادت نااہل بلوچستان حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

ترجمان جے یو آئی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں، آئے روز ناحق انسانوں کا قتل کیا جا رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف آئے روز کے آپریشن لیکن دہشت گردی بڑھتی جا رہی ہے۔