(ویب رپورٹ)چترال میں روسی شکاری الیکسی کمپ نے رواں سال کے سب سے بڑے مارخور کا شکار کرلیا۔ اس سال کے چاروں نان ایکسپورٹیبل شکار مکمل ہوگئے۔
ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او) رضوان اللہ یوسف زئی کے مطابق چترال کےگول نیشنل پارک میں شکار کئے گئے نان ایکسپورٹیبل مارخور کی عمر 14 سال اور سینگوں کا سائز 55 انچ ہے، شکار کے سینگ اور کھال کو باہر نہیں لے جایاجاسکتا۔ڈی ایف کا کہنا ہےکہ روسی شکاری الیکسی کمپ نے 71 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 2 کروڑ روپے) ادا کرکے مارخور کا شکار کیا۔یہ شکار سب سے بڑا اور نمایاں رہا اور اس سال کے چاروں نان ایکسپورٹیبل شکار مکمل ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ سے کشیدگی، کینیڈا سمیت یورپی ممالک کا یوکرینی صدر سے اظہار یکجہتی