دادو میں افسوسناک واقعہ۔۔ بھائی کو بچاتے ہوئے چار کمسن بھائی بھی ڈوب گئے

May 01, 2021 | 00:07:AM
دادو میں افسوسناک واقعہ۔۔ بھائی کو بچاتے ہوئے چار کمسن بھائی بھی ڈوب گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دادو کے نواحی گاﺅں کا نوجوان نہر میں گرگیا جسے بچانے کیلئے اس کے کمسن چار بھائیوں نے کوشش کی لیکن بدقسمتی سے وہ بھی ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق بچوں کے ڈوبنے کا واقعہ گائوں پیٹو جتوئی کے مقام پر رائس کینال میں پیش آیا۔مقامی غوطہ خوروں نے چاروں بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چاروں بچے بھائی تھے اور ان کا تعلق باگری قبیلے سے تھا۔بچے رائس کینال کے کنارے کھیل رہے تھے، کینال میں گرنے والے ایک بچے کوبچاتے ہوئے چاروں بچے ڈوب گئے۔
یہ بھی پڑھیں:رشی کپو ر کی پہلی بر سی پر آن لائن پو جا پاٹ