پاکستان میں کورونا کی دو ایسی اقسام سامنے آگئیں جن پر ویکسین اثر نہیں کرتی 

May 01, 2021 | 00:32:AM

(24نیوز) کراچی میں کورونا وائرس کی دو ایسی اقسام سامنے آگئیں جن پر ویکسین اثر نہیں کرتی اور ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا وائرس ہوسکتا ہے۔
اس حوالے سے وزیر صحت اور بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ آغا خان ہسپتال میں کورونا وائرس کے 13 سیمپلز کی سٹڈی کی گئی جن میں 10 برطانوی، 2 جنوبی افریقی اور ایک برازیلین ویرینٹ پایا گیا، جنوبی افریقی اور برازیلین ان دو اقسام کے ویرینٹس پر ویکسین اثرانداز نہیں ہوتی، ویکسین کرانے کے باوجود بھی یہ ویرینٹ لگ سکتا ہے، ویرینٹ پھیلا تو صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے، محکمہ صحت اور ہسپتالوں پر شدید دباؤ پڑسکتا ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ برطانوی ویرینٹ تیزی سے پھیلنے والا ہے جبکہ جنوبی افریقا اور برازیلین ویرینٹ کے وائرس سے اموات کی شرح بہت زیادہ ہے، ان دونوں ویرینٹس پر ویکسین کا اثر بھی نہیں ہوتا، ویکسین کرانے کے باوجود بھی یہ ویرینٹ آپ کو لگ سکتا ہے۔
عذرا افضل پیچوہو نے مزید کہا کہ اگر یہ غیر ذمہ داری یونہی رہی تو حالات بہت زیادہ خراب ہوسکتے ہیں، اگر بھارت کی طرح وائرس کا پھیلاؤ شروع ہوا تو ہم مشکل میں آجائیں گے، عوام احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں بھی عید پر بازار بند رکھنے کافیصلہ

مزیدخبریں