روزے میں سر درد کی وجہ اور اسکاعلاج ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)رمضان میں اکثر افراد کے سر میں اٹھنے والے درد کی متعدد بڑی وجوہات ہیں جن میں سحری سے قبل اٹھنا یا سحری کا چھوٹ جانا، نیند میں کمی اور مطلوبہ غذائیت کا حاصل نہ کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان کے آتے ہی 11 مہینوں سے بنی روٹین بدلنے کے سبب کچھ افراد کو روزہ افطاری سے کچھ گھنٹے قبل سر درد کی شکایت رہنے لگتی ہے، اس سر درد سے نا صرف موڈ خراب بلکہ غصہ بھی آنے لگتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق ، عام دنوں میں جو افراد کیفین کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کے خون میں کیفین کی اچانک کمی اور روزے کے سبب کھانا نہ کھانا بھی سر درد کی وجوہات میں شامل ہے۔سر درد کی وجوہات میں رمضان میں افطار کے بعد زیادہ مقدار میں پانی نہ پینا، جسم میں پانی کی کمی، قبض کی شکایت، مناسب پانی کی مقدار نہ پینا اور دوسرا روزہ رکھ لینا، بلڈ شوگر، بلڈ پریشر کا کم ہونا شامل ہیں جن سے بچاﺅ کے لئے ماہرین کی جانب سے تجویز کئے گئے مشوروں سے فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
رمضان کے لئے خود کو تیار کرتے ہوئے اس کی آمد سے قبل ہی بھوک کم کرنی دینی چاہیے، اضافی کچھ بھی کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچاﺅ کے لئے افطار کے بعد ایک ساتھ زیادہ پانی پینے کے بجائے ہر آدھے یا ایک گھنٹے بعد ایک گلاس پانی پئیں۔
غذائی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران سر درد سے بچنے کے لئے گرم مشروبات جیسے کہ کافی اور چائے کا استعمال کم کر دینا چاہیے۔سیگریٹ نوشی کے عادی افراد کو سیگریٹ پینے سے پر ہیز کرنا چاہیے۔
دن کے دوران کمپیوٹر، موبائل، لیپ ٹاپ کا استعمال کم کر دیں، سر دردہو تو سب سے پہلے موبائل کا استعمال چھوڑ دیں۔سر درد محسوس ہونے لگے تو اس کے بڑھنے سے قبل ہی تھوڑی دیر کے لئے آنکھوں کو بند کر کے مثبت پہلوﺅں کے متعلق سوچیں۔
سر درد ہونے کی صورت میں تھوڑی دیر خود کو ذہنی سکون دینے کے لئے آرام کریں، اپنے ہاتھوں سے پیشانی اور سر کا مساج کریں، مساج سے سر درد کم ہو جائے گا۔روزے کے دوران ہونے والے سر درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے نہایا بھی جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مکیش امبانی بھی پیچھے رہ گیا ۔۔بھارت میں روزانہ22 کروڑ روپے خیرات کر نے والا مسلمان نکلا