کورونا کا خوف، ڈیڑھ سالہ بچہ ماں کی لاش کے ساتھ 2 دن اکیلا رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارت میں کورونا کے خوف کی وجہ سے 18مہینے کا بچہ ماں کی لاش کے پاس 2 دن تک بغیر کھائے پیئے بیٹھا رہا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر پونے میں کورونا کے خوف کی وجہ سے کوئی بھی شخص متاثرہ خاندان کی مدد کو تیار نہیں تھا جس پر مالک مکان نے پولیس کو فون پر اطلاع دی جس پر اہلکاروں نے پہنچ کر گھر میں ماں کی لاش کے پاس ہی بیٹے کو بیٹھا ہوا پایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شہری کورونا کے خوف کی وجہ سے بچے کو اٹھانے کو بھی تیار نہ تھے۔تاہم دو خاتون پولیس اہلکاروں نے بچے کو غذا فراہم کی۔
ذرائع کے مطابق خاتون پولیس اہلکار نے بتایا کہ بچہ بہت بھوکا تھا اس نے فوراً ہی دودھ پیا جبکہ اس کو تھوڑا بخار بھی تھا۔بعدازاں بچے کا سرکاری ہسپتال سے کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جوکہ منفی آیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مرنے والی خاتون کا شوہر کام کے سلسلے میں ریاست اترپردیش گیا ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بچے کی ماں کا پوسٹمارٹم ہونے کے بعد موت کی وجہ سامنے آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے عالمی وبا کورونا وائرس پر کیسے قابو پایا؟ ڈاکٹر فیصل سلطان کا اہم بیان