کورونا قہر ڈھانے لگا،مزید 146 افراد لقمہ اجل بن گئے،ہزاروں کیسز رجسٹرڈ

May 01, 2021 | 10:13:AM

Read more!

(24نیوز)شہریوں کی بے احتیاطی اور لاپرواہی۔۔ ملک میں  کورونا وائرس  کے پھیلاؤ میں کمی نہ آسکی، 24 گھنٹوں میں مزید 146 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 17 ہزار 957 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 18 لاکھ 36 ہزار 866 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 740 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4 ہزار 696 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 اب تک 7 لاکھ 17 ہزار 9 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 490 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب میں 3 لاکھ 3 ہزار 182، سندھ میں 2 لاکھ 83 ہزار 560، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 18 ہزار 413، بلوچستان میں 22 ہزار 369، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 310، اسلام آباد میں 75 ہزار 498 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 187 کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 146 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار 957 ہوگئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 500، سندھ میں 4 ہزار 645، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 310، اسلام آباد میں 683، بلوچستان میں 236، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 476 مریض جان سے چلے گئے۔
 

مزیدخبریں