فضائی سفر محدود، پابندیاں 4سے 20مئی تک نافذ العمل

May 01, 2021 | 10:04:AM

(24نیوز) کورونا کیسز کا پھیلاؤ روکنے کے لئے بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو 80 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فضائی سفر محدود رکھنے کی پابندیاں 4 سے 20 مئی تک نافذ العمل رہیں گی۔

 تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے بیرون ممالک کے مسافروں کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایئر ٹریفک کو 80 فیصد تک کم کر کے فضائی سفر محدود رکھنے کی پابندیاں 4 سے 20 مئی تک رہیں گی جبکہ 18 مئی کو موجودہ پابندیوں کے پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔تمام مسافروں کو 72 گھنٹے قبل پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازم ہوگا۔ پاکستان آمد پر ایئر پورٹ پر دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ٹیسٹ نیگیٹو ہونے پر دس دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 18 لاکھ 36 ہزار 866 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 740 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 17 ہزار 9 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 490 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 146 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار 957 ہوگئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 500، سندھ میں 4 ہزار 645، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 310، اسلام آباد میں 683، بلوچستان میں 236، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 476 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں:    جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانیوالے 3 مسافر گرفتار

مزیدخبریں