یوم مزدور ..  ویکسی نیشن سنٹر آج بھی فرائص سرانجام دیں گے 

May 01, 2021 | 10:20:AM
یوم مزدور ..  ویکسی نیشن سنٹر آج بھی فرائص سرانجام دیں گے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ملک بھر میں کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور آج یکم مئی یوم مزدور پر بھی ملک بھر میں ویکسی نیشن سیٹر کھلے رہیں گے۔

پنجاب میں اب تک 12لاکھ، سندھ میں 5 لاکھ، خیبر پختونخوا میں تقریباً 3 لاکھ اور بلوچستان میں اب تک 45 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ۔ویکسین لگوانے والوں کا پیغام ہے کہ ملک میں معمول کی زندگی کی واپسی چاہتے ہیں تو ویکسین کو ہاں ۔ کورونا کو ناں کہنا ہوگا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 112 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 131 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا قہر ڈھانے لگا،مزید 146 افراد لقمہ اجل بن گئے،ہزاروں کیسز رجسٹرڈ