کورونا کے حملے۔۔امریکا میں پاکستانی افسر  چل بسا

May 01, 2021 | 10:51:AM

(24نیوز)کورونا نے دنیا بھر میں خوف پھیلا رکھا ہے،امریکا میں پاکستان انفارمیشن سروس کے افسر اور سابق پریس اتاشی ندیم ہوتیانہ کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔

 خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم ہوتیانہ 10 روز پہلے کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے وہ بیماری کے دوران ہی آج انتقال کر گئے۔ندیم ہوتیانہ 2001 سے سول سروس آف پاکستان سے وابستہ تھے، ندیم ہوتیانہ کے لواحقین میں اہلیہ اور دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔ندیم ہوتیانہ گزشتہ کئی مدت سے واشنگٹن ڈی سی میں قیام پذیر تھے۔
 یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں نئی قسم کا کرونا آگیا ۔۔ زیادہ خطرناک اور زہریلا

مزیدخبریں