(24نیوز)پنجاب بھر میں رمضان بازاروں کو ہفتے میں7 دن کھلا رکھنےکی اجازت دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پھل، سبزی، گوشت، ڈیری شاپس، تندور اور کریانہ اسٹورز بھی ہفتے میں 7 دن کھلے رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ دکانیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔اس سے پہلے صرف ویکسی نیشن سینٹرز، میڈیکل اسٹورز اور پیٹرول پمپس کو استشنیٰ حاصل تھا۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان بازاروں میں چینی خریدنے کیلئے لمبی قطاریں،لاہور ہائیکورٹ کا نوٹس