غیر قانونی طور پر یورپ جاتے ہوئے 3پاکستانی ترک فوج کی گولیوں کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش میں ترک سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 3 پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر یورپ جانیوالے 3 پاکستانی ترک فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے، علی رضا گوجرہ، دوسرا منڈی بہاؤالدین اور تیسرے کی کھاریاں میں تدفین کی گئی ۔گوجرہ کا رہائشی علی رضا اس کا بھائی اور دیگر افراد یورپ جاتے ہوئے ماکو پہاڑی سے ترکی داخل ہو رہے تھے کہ ترک بارڈر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے، علی رضا سمیت 2 نوجوان جان بحق ہو گئے۔
واضح رہے کہ علی رضا کو گوجرہ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا،جبکہ دوسرے نوجوان کی تدفین منڈی بہاؤالدین اور تیسرے نوجوان کو کھاریاں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانیوالے 3 مسافر گرفتار