(24نیوز) ترکی فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 پاکستانی مزدور جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ترکی کی فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ سے 16 پاکستانی مزدور جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں سے چار کا تعلق سوات سے تھا۔ جمشید اور ایوب کا تعلق کانجو، صدام کا پانڑ مینگورہ اور انور کا تعلق امانکوٹ مینگورہ سے تھا۔
ذرائع کے مطابق جمشید کے بھائی عثمان علی نے رابطہ پر بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ان کا بھائی ساتھیوں سمیت ترکی گیا تھا، اور ترکی کی ایک فیکٹری میں کام کر رہا تھا،جبکہ ان کے بھائی کے ساتھ کام کرنیوالے دوستوں نے فون پر آتشزدگی اور جمشید کی وفات کے حوالے سے بتایا۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ:فیکٹری میں لگنےوالی آگ پر 14 گھنٹےبعد قابوپالیاگیا