کورونا کا پھیلاؤ۔۔ پابندیاں مزید سخت۔۔مکمل لاک ڈاؤن  لگ گیا

May 01, 2021 | 12:09:PM
کورونا کا پھیلاؤ۔۔ پابندیاں مزید سخت۔۔مکمل لاک ڈاؤن  لگ گیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کوروناوائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں۔ لاہور میں آج اور کل مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا گیا جس کے تحت بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند جبکہ میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپ، ویکسینیشن سنٹرز کھلے رہیں گے۔

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ آج اور کل لاہور شہر میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، تمام قسم کے کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی، صرف میڈیکل سٹور، پٹرول پمپ، ویکسی نیشن سنٹرز، دودھ دہی، گوشت اور سبزی کی دوکانیں کھلی رہیں گی جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ انہوں نے شہریوں سے گزشتہ روز ہی اشیائے ضروریہ کی خریداری کرنے کی اپیل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں نئی قسم کا کرونا آگیا ۔۔ زیادہ خطرناک اور زہریلا

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سارہ اسلم نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں تمام رمضان بازار، پھل اور سبزی، گوشت اور ڈیری شاپس ہفتہ کے 7 دن صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی۔ اس کیساتھ تندور، چھوٹے گروسری اور کریا نہ سٹور بھی ہفتہ کے 7 دن صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا قہر ڈھانے لگا،مزید 146 افراد لقمہ اجل بن گئے،ہزاروں کیسز رجسٹرڈ