بلی کا پالتو کتے پر حملہ، بچاتے ہوئے مالک کی پینٹ اتر گئی، ویڈیو وائرل

May 01, 2021 | 12:16:PM
بلی کا پالتو کتے پر حملہ، بچاتے ہوئے مالک کی پینٹ اتر گئی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ماں کا اپنے بچے سے بے پناہ محبت کا اظہار۔۔ بلی نے اپنے بچے کی حفاظت کرتے ہوئے پالتو کتے پر حملہ کردیا۔  اپنے کتے کو بلی کے حملے سے بچاتے ہوئے مالک کی پینٹ اتر گئی۔ 

یہ دلچسپ اور منفر واقعہ استنبول کے علاقے باگسیلر کی ایک گلی میں پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نیلی شرٹ اور سیاہ پینٹ میں ملبوس ایک شخص اپنے کتے کیساتھ کیفے  کےقریب سے گزر رہا تھا ۔ ایسے میں بلی نے اپنے بچے کی جانب بڑھتے دیکھ کر  خطرہ بھانپا اور کتے پر حملہ کردیا۔مالک اپنے کتے کو بچانے کی بارہا کوشش کرتا ہے لیکن مشتعل بلی ایک کے بعد ایک حملہ کرتی رہتی ہے۔ اپنے پالتو کتے کو بچانے کی کوشش میں مالک کی پینٹ بھی اتر جاتی ہے۔آخر کار لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ کر بلی کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کرتی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ مزاحی فرنچائز دی سمورفس کے قریب عذرایل نامی اس بلی کے پانچ بچے تھے اور وہ اپنی بچوں کو لیکر بہت محتاط رہتی ہے۔عذرایل  نامی بلی نے دوسرے کئی کتوں پر بھی حملہ  کرچکی ہے جو کیفے کے قریب اس کے بچوں کے قریب آئے تھے۔