کورونا کی تیسری لہر: سندھ حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا ، ایکسپو سینٹر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو قائم ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کے سبب کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے یہ فیصلہ کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کے باعث کیا ہے ، ٹاسک فورس کے اجلاس میں کراچی میں عارضی طور پر بند کیے گئے فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو دوبارہ کھولنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
کراچی ایکسپو سینٹر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو قائم ہے جبکہ فیلڈ آئسولیشن سینٹر میں 12 وینٹی لیٹرز، 140 آکسیجن والے ایچ ڈی یو اور 500 سے زائد آئسولیشن بستروں کی سہولت موجود ہیں۔خیال رہے مارچ کے ابتدائی دنوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے سبب کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دو ماہ گزر گئے ۔۔عثمان ڈار کی بحالی کا نوٹیفیکیشن نہ ہو سکا