اسد عمر کے بعد چودھری سرور کا ’’وزیراعظم‘‘ کی مدت سے متعلق اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزيراعظم کی ایمانداری پر مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے۔عمران خان بطور وزیراعظم آئینی مدت پوری کریں گے۔
صوبائی وزراء سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی منفی سیاست ہمیشہ ناکام ہوئی ہے جبکہ عوام کرپشن کے خلاف اور حکومتی بيانيہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف ہر پاکستانی کو ذمہ داری پوری کرنا ہوگی تاکہ وباء پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر قومی ترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر نے انکشاف کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان اسمبلیاں توڑسکتے ہیں۔اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اس سوچ کے آدمی ہیں کہ اگر وہ یہ محسوس کریں کہ ان کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں تو وہ کرسی سے چمٹے نہیں رہیں گے۔ اگر انہیں کام نہیں کرنے دیا گیا تو وہ جب بھی مناسب سمجھیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ انہیں عمران خان کے بارے میں کوئی شک شبہ نہیں ہے، وہ اگلے چھ ماہ، ایک سال یا دو سال میں کبھی بھی اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں۔ عمران خان حکومت میں صرف طاقت کے حصول کیلئے نہیں آئے ، اگر انہیں اپنے منشور پر عملدرآمد کا فری ہینڈ نہیں دیا گیا تو وہ اسمبلیاں توڑ دیں گے۔اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اپوزیشن صرف مہنگائی ہے۔ انہوں نے نئے وزیر خزانہ شوکت ترین کو ہدایت ہے کہ مہنگائی کنٹرول کریں۔
’’نورا فاتحی‘‘ کی نئی ڈانس ویڈیو ، مداحوں کو 440 واٹ کا جھٹکا