یوٹیلٹی سٹورز نے حکومتی ایکس مل ریٹ سے 10روپےکلو مہنگی چینی خریدلی

May 01, 2021 | 13:56:PM

(24نیوز)ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے حکومتی ایکس مل ریٹ سے 10 روپے فی کلو مہنگی چینی خرید لی ۔

 تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی ،حکومت نے چینی کا ایکس مل ریٹ 80 روپے فی کلو مقرر کیا ہے،یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چینی پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملز سے خریدی گئی ہے،بتایا جاتا ہے کہ  یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مزید 40 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی۔ 

واضح رہے  کہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز نے چینی فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی،یوٹیلیٹی اسٹورز کو جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے سب سے کم بولی دی تھی جبکہ کارپوریشن نے آخری ٹینڈر کے مقابلے دو روپے فی کلو سستی چینی خریدی۔یوٹیلیٹی اسٹورز نےچینی کے 40 ہزار ٹن ٹینڈر کے تحت بولیاں طلب کی تھیں،کچھ روز قبل بھی یوٹیلیٹی اسٹورز نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی تھی ۔خیال ر ہے یوٹیلیٹی اسٹورز نے91 روپے 94 پیسے فی کلو کے حساب سے چینی خریدی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:    یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز

مزیدخبریں