ملک میں مہنگائی 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

May 01, 2021 | 14:15:PM

 (24نیوز) ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں مہنگائی بڑھ کر 11.10 فیصد ہوگئی

تفصیلات کے مطابق مارچ کی نسبت اپریل میں مہنگائی میں 1.03 فیصد اضافہ ہوا،مارچ 2021 میں مہنگائی کی شرح 9.1 فیصد تھی ،اپریل 2020 میں مہنگائی کی شرح 8.5 فیصد تھی ،جولائی تا اپریل مہنگائی کی اوسط شرح 8.62 فیصد رہی ۔

اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں ٹماٹر 67.70 فیصد مہنگے ہوئےجبکہ سبزیاں 29.55 فیصد مہنگی ہوئی اورپھل 22.32 فیصد مہنگے ہوئے ادارہ شماریات کے مطابق  کوکنگ آئل 2.99 فیصد اور گوشت 1.64 فیصد مہنگا ہوا  ۔دیہی علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 55.54 فیصد,پھل 25.20 فیصد مہنگے ہوئے ۔

یاد رہے کہ دیہاتوں میں ایک ماہ میں سبزیاں 21.71 فیصد اور آلو 12.15 فیصد مہنگا ہوا ،اپریل میں دیہاتوں میں کوکنگ آئل 2.25 اور گوشت 1.59 فیصد مہنگا ہوا ،جولائی سے اپریل تک مرچ پاوڈر 86٫29 فیصد مہنگا ہوا ،10 ماہ میں انڈے 44.35 فیصد ادرک 39.30 فیصد مہنگا ہوا،10 ماہ میں آلو 35.78 اور گندم 32.22 فیصد مہنگی ہوئی۔اس دوران لوبیا 24.55 اور چینی 23.44 فیصد مہنگی ہوئی،دس ماہ میں دال ماش 23.01 ، خوردنی گھی 19.79  مہنگا ہوا،دال مونگ 19.78 اور آٹا 15٫24 فیصد مہنگا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:    ہمارے ملک میں کورونا کا کوئی کیس نہیں۔۔شمالی کوریا نے عالمی ادارہ صحت کوآگاہ کر دیا

مزیدخبریں