این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرائی جائے۔ شہباز شریف کا مطالبہ

May 01, 2021 | 14:22:PM

(24نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

 شہباز شریف نے اپنےبیان  میں مطالبہ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر این اے 249 میں دوبارہ گنتی کرائیں، یہ ہمارا آئینی حق ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سیکشن 95 (5) کا تقاضہ ہے کہ ڈالے گئے ووٹوں کا مارجن 5 فیصد سے کم ہو تو دوبارہ گنتی کرائی جائے۔شہبازشریف نے یہ بھی کہا ہے کہ سیکشن 95 (6) کے تحت مجموعی رزلٹ سے قبل دوبارہ گنتی ہو سکتی ہے، ہمیں امید ہے کہ چیف الیکشن کمشنر آئین اور شفافیت کے تقاضے یقینی بنائیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں:  جہانگیرترین پھر مشکل میں۔۔۔
 

مزیدخبریں