بھارت میں کورونا کیسز کا عالمی ریکارڈ، 4 لاکھ سے زائد رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)بھارت میں کورونا کے کیسز میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے اور آج پہلی بار 4 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔
بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 1993 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 3523 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔ بھارت میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 91 لاکھ 64 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ مجموعی اموات 2 لاکھ 11 ہزار 853 ہو چکی ہیں۔کورونا کیسز کی تشویشناک صورتحال کے باعث امریکا نے بھارت پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں جبکہ آسٹریلیا نے بھارت سے آنے والوں کے لئے سخت سزاؤں کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی تیسری لہر: سندھ حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ