ہرارے ٹیسٹ۔ پاکستان  426 رنز پر آؤٹ۔ 250 رنز کی سبقت حاصل

May 01, 2021 | 15:29:PM
ہرارے ٹیسٹ۔ پاکستان  426 رنز پر آؤٹ۔ 250 رنز کی سبقت حاصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں فواد عالم کی شاندار بلے بازی کے باعث 426 رنز بنالئے۔

کھیل کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو فواد عالم 108 اور حسن علی 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم حسن علی اپنے انفرادی سکور میں 6 رنز کے اضافے کے بعد 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔نئے آنے والے بلے باز نعمان علی تھے جو پہلی ہی گیند پر گولڈن ڈک کا شکار ہوئے جبکہ ساجد خان نے 7 رنز بنائے۔پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فواد عالم تھے جو 20 چوکوں کی مدد سے 140 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ موزارابانی نے 4 اور ڈونلڈ ٹریپانو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلی اننگز میں 250 رنز کی سبقت حاصل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: "فواد عالم  نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا"