اپوزیشن انتخابی نظام کی اصلاح میں مدد کرے ، وزیراعظم 

May 01, 2021 | 17:10:PM

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دھندلی کے دعووں نے انتخابی نتائج کی ساکھ کو مشکوک بنایا، اپوزیشن دھاندلی روکنا چاہتی ہے تو انتخابی اصلاحات میں تعاون کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے این اے 249 سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ این اے 249 ضمنی انتخاب میں کم ٹرن آئوٹ رہا ، کم ٹرن آئوٹ کے باوجود تمام جماعتیں دھاندلی کا دعوی کررہی ہیں، یہی صورتحال حال ڈسکہ میں بھی پیش آئی۔
 وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں بھی ایسی ہی صورتحال کا سامان تھا۔ ڈنلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے 2020 صدارتی انتخاب متنازع بنانے کی کوشش کی لیکن ٹیکناجی کے استعمال کی وجہ سے ایک بھی بے قاعدگی ثابت نہ ہوسکی ۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کیلئے ایک سال سے اپوزیشن سے مطالبہ کررہے، اپوزیش موجودہ انتخابی نظام کی اصلاح کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کر ے۔
یہ بھی پڑھیں:اندرون ملک فلائٹ آپریشن میں 40 فیصد کمی، نیا شیڈول جاری

مزیدخبریں