آسٹریلیا نے بھارت سے اپنے شہریوں کی واپسی کو جرم قرار دیدیا، سخت سزا اور جرمانے کا اعلان 

May 01, 2021 | 17:45:PM

(24 نیوز)آسٹریلیا نے بھارت سے اپنے شہریوں کی واپسی جرم قراردیدی اورسخت سزا کا اعلان کردیا۔
آسٹریلوی حکومت نے کہاہے کہ بھارت میں موجود آسٹریلوی شہریوں کو وطن واپسی پر سزائیں دی جائیں گی ،آسٹریلوی شہری اگر وطن واپس آجائیں گے تو انہیں 5 سال جیل66 ہزار ڈالر جرمانہ ہوسکتا ہے ۔
آسٹریلوی حکومت نے بھارت اورآسٹریلیا کے درمیان سفر پر عارضی پابندی بھی عائد کی تھی ، وزارت صحت کاکہناہے کہ فیصلہ قرنطینہ میں موجود لوگوں کی بنیاد پر کیا جو بھارت میں کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں،بھارت میں تقریباً9 ہزار آسٹریلوی شہری موجود ہیں جن میں 600 ابتر حالات میں ہیں ۔مقامی میڈیا کاکہناہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے آسٹریلوی حکومت نے شہریوں کی وطن واپسی کو جرم قراردیدیا۔

یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن انتخابی نظام کی اصلاح میں مدد کرے ، وزیراعظم

مزیدخبریں