(24 نیوز)وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کی جیت پر سب پارٹیوں نے تنقیدکی،الیکشن دوبارہ گنتی کی بجائے الیکشن دوبارہ کروایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے این اے 249 میں الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے حکم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پارٹیوں نے الیکشن کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ ڈسکہ کی طرح این اے 249 میں الیکشن دوبارہ کروایا جائے۔
فواد چودھری نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اصلاحات کے لئے تیار نہیں تو روئیں بھی نہیں ، این اے 249 میں ٹرن آوٹ بہت کم رہا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حکم امتناع دے کر اچھا کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن انتخابی نظام کی اصلاح میں مدد کرے ، وزیراعظم