(24نیوز)فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک (فافن) نے این اے 249 ضمنی انتخاب سے متعلق رپورٹ جاری کردی ۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضمنی انتخاب میں الیکشن قوانین کی خلاف ورزیوں کے143واقعات ریکارڈ ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 58 خلاف ورزیاں ووٹ ڈالنے اور گننے سے متعلق ہیں جبکہ 11 واقعات میں ووٹر کو ووٹ ڈالنے سے روکتے ہوئے واپس بھیج دیا گیا۔
فافن کی رپورٹ کے مطابق تقریبا 40 فیصد افراد ووٹنگ سے جزوی جبکہ دیگر مکمل مطمئن رہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دو واقعات میں غیر متعلقہ افراد اسکرین کے پیچھے گئے۔
یہ بھی پڑھیں۔شرمیلا فاروقی نے مریم نواز کی ویڈیو شیئر کر دی