کرکٹرشعیب اختر کا اولاد کی اچھی تربیت کے حوالے سے والدین کے نام اہم پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اگر اولاد کو تحفہ نہ دیا جائے تو وہ کچھ دیر روئے گی، علم نہ دیا تو ساری زندگی روئے گی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے اولاد کی اچھی تربیت کی اہمیت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اگر اولاد کو بہتر تعلیم دلوائی جائے تو اس کی زندگی سنور جاتی ہے۔
شعیب اختر نے علم اور دین کی زندگی میں اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دین نہیں سکھایا تو قیامت کے دن بھی روئے گی۔
سابق فاسٹ بالرکے پیغام کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا جبکہ ناقدیں اور مداحوں کی جانب سے انکے اس ٹوئٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ۔
یہ بھی پڑھیں:بلاول اپنے قد کے مطابق بات کریں۔۔شاہد خاقان عباسی