(24 نیوز)یوم مزدورپر فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہو گئیں،آنسو گیس شیل کے بے دریغ استعمال سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق یوم مزدور پر فرانس کی لیبر یونینز نے مارچ کی کال دے رکھی تھی ،مزدور مارچ کیلئے سڑکوں پر نکلے تو پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہو گئیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر رکنے کیلئے آنسو گیس شیل کا بے دریغ استعمال کیا جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے بھارت سے اپنے شہریوں کی واپسی کو جرم قرار دیدیا، سخت سزا اور جرمانے کا اعلان