(24نیوز)حکومت کی جانب سے ڈاکٹر رضوان کو ایف آئی اے کی چینی اسکینڈل کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ڈاکٹر رضوان کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ چینی اسکینڈل کی تحقیقات جاری رکھیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رضوان کی ٹیم ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ابوبکر خدا بخش کو رپورٹ کرے گی۔
ایف آئی اے کی ٹیم نے جمعے کو سینٹر علی ظفر کو جہانگیر ترین کے خلاف کیس پر بریفنگ دی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں جہانگیر ترین، اور دیگر شوگر مل مالکان کے خلاف کارروائی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
واضح رہے کہ جہانگیر ترین اور ان کے ہم خیال گروپ کے احتجاج کی وجہ سے ڈاکٹر رضوان کو تحقیقات سے علیحدہ کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔یوم مزدور، پیرس میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا
چینی سکینڈل کی تحقیقات ڈاکٹر رضوان ہی کرینگے
May 01, 2021 | 20:53:PM