مزدوروں کا عالمی دن : ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا کی کھیتوں میں کام کرتے ویڈیو وائرل

May 01, 2021 | 21:12:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا کی مزدوروں کے عالمی دن میں کھیتوں میں کام کرتے ہوئے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا گیا اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں مزدوروں سے یکجہتی کااظہار کیاگیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے بھی کھیتوں میں گندم کی فصل کاٹنے میں ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ آج مزدوروں کے ساتھ ملکر گندم کی کٹائی کی اور مزدوروں کا حوصلہ بلند کیا، دیکھتے ہی دیکھتے رکن قومی اسمبلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:  لاک ڈاؤن نے غربت کو مزید گہرا کردیا :شہباز شریف

مزیدخبریں