صرف 40 ہزار ووٹ گننے میں ساری رات کیوں لگی، فردوس عاشق اعوان 

May 01, 2021 | 21:46:PM
صرف 40 ہزار ووٹ گننے میں ساری رات کیوں لگی، فردوس عاشق اعوان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق کا کہناہے کہ کراچی ضمنی انتخاب کے نتائج آنے میں دیر کیوں لگی؟ امید کرتے ہیں سندھ حکومت یہ بتانے کیلئے الیکشن کمیشن سے تعاون کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے این اے 249 ضمنی الیکشن کے نتائج پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم ٹرن آﺅٹ ہونے کے باوجود نتائج آنے میں دیر کیو ں کی گئی۔
 معاون خصوصی نے کہا کہ اس وقت بازاروں میں لاپروائی کی جارہی ہے، شہری ذمے داری کا ثبوت دیتے ہوئے تعاون کریں، بے احتیاطی رہی تو لاک ڈاﺅن کی طرف جانا پڑے گا۔انہوںنے کہاکہ پہلی دفعہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدور کی اجرت 19 ہزار 500 روپے مقرر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی ۔۔مساجد میں اعتکاف پر پابندی