پی ڈی ایم کا پیپلزپارٹی اور اے این پی کو ایک اور موقع فراہم کرنیکا اعلان

May 01, 2021 | 22:07:PM

(24 نیوز)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حمد اللّٰہ کا کہناہے کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کو ایک اور موقع دینگے کہ وہ اپنے فیصلوں پر نظرثانی کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی حوالے سے عدم استحکام ہے،عید کے بعد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا جائے گا۔
 حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی حوالے سے عدم استحکام ہے۔ پیپلز پارٹی اور اے این پی کو کہیں گے کہ اپنے فیصلوں پر نظرثانی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی ۔۔مساجد میں اعتکاف پر پابندی

مزیدخبریں