پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا

May 01, 2021 | 22:39:PM

(24 نیوز)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے پرول میں توسیع کردی گئی۔
خورشید شاہ کے پرول میں 2 دن کی توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ کے پرول پر رہائی میں مزید 48 گھنٹوں کی توسیع کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پی پی رہنما خورشید شاہ کو دو روز قبل ان کے بھتیجے کے انتقال پر پرول پر رہا کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا پیپلزپارٹی اور اے این پی کو ایک اور موقع فراہم کرنیکا اعلان

مزیدخبریں