مولانا طارق جمیل کے برانڈ ایم ٹی جے پر 550 روپے کا ازار بند فروخت ہونے سے متعلق حقائق سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل (ایم ٹی جے) برانڈپر ازار بند 550 روپے میں فروخت کئیے جانے پر ہونے والی تنقید کے بعد برانڈ کا بیان سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک کے پیج پر برانڈ ایڈمن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایم ٹی جے برانڈ نہ تو ازار بند بناتا ہے اور نہ ہی فروخت کرتا ہے۔ ازار بند 550 روپے میں فروخت کرنے کی خبریں غلط ہیں۔گزشتہ چند روز سے اس جھوٹی خبر کی بناپر ایم ٹی جے برانڈ اور مولانا طارق جمیل کی شخصیت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔
یا د رہے کہ چند رو ز قبل ہی معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی جانب سےایم ٹی جے برا نڈ متعارف کروایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم کا پیپلزپارٹی اور اے این پی کو ایک اور موقع فراہم کرنیکا اعلان