جیالوں !آپ نے کر دکھایا، کراچی ضمنی الیکشن میں کامیابی پر آصف زرداری کھل کر بول پڑے

May 01, 2021 | 23:44:PM

(24 نیوز)سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے این اے 249 ضمنی انتخاب میں کامیابی پر کارکنوں کو شاباش دیتے ہوئے کہاہے کہ جیالوں! آپ نے کردکھایا،پارٹی کارکنان کی محنت سے این اے 249 میں کامیابی ممکن ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے پی پی پی کراچی کے صدر سعید غنی کو فون کیا اور این اے 249 پر جیت کی مبارک باد دی،سابق صدر نے پی پی پی کراچی کے سابق صدور مسرور احسن اور نجمی عالم کو بھی فون کرکے این اے 249 پر جیت کی مبارک باد دی۔
آصف علی زرداری نے پی پی پی ضلع غربی کے صدر لیاقت آسکانی اور ضلع غربی میں سٹی ایریا 91 کے جنرل سیکرٹری آصف موسی کو بھی فون کیا اورضمنی انتخابات میں جیت کی مبارک باد دی۔
سابق صدر نے این اے 249 میں جیت پر کارکنوں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ جیالوں! آپ نے کردکھایا، پارٹی کارکنان کی محنت سے این اے 249 میں کامیابی ممکن ہوئی، کارکنان شاباش کے مستحق ہیں،آصف علی زرداری نے کہاکہ جیالے پارٹی کا اثاثہ ہیں، ان کی کاوشوں اور خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بیرونی قرضوں میں 7 ارب41 کروڑ ڈالر کا اضافہ

مزیدخبریں