کورونا کے باعث ڈبل سواری پرمکمل پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ حکومت نے کورونا کی تیسری لہر کے باعث متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا سے متاثرہ علاقوں میں تمام کاروباری سرگرمیوں پر مکمل طور پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں تمام کاروباری سرگرمیوں پر مکمل طور پر پابندی ہو گی،متاثر علاقوں میں تمام کاروباری یونٹس بھی بند ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں عوامی اجتماعات پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔متاثرہ علاقوں میں بغیر ماسک کسی کے بھی آنے جانے پرپابندی ہو گی جبکہ گلبرگ ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاﺅن نافذ ہو گا۔
متاثرہ علاقوں میں کریانہ اورمیڈیکل سٹور ایس او پیزکے ساتھ کھلے رہینگے، پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں:بو لڈ ادا کا رہ سنی لیون نے جنسی جذبات زندہ رکھنے کے 5 نکات شیئر کر دئیے۔۔ویڈیو وائرل