مسجد نبویؐ واقعہ۔عمران خان سمیت اہم شخصیات کیخلاف بری خبر

May 01, 2022 | 11:06:AM

(24نیوز)مسجد نبویؐ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری، شہباز گل اور شیخ رشید سمیت 150 افراد کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کر لیا گیا،فیصل آباد پولیس کے مطابق مقدمہ محمد نعیم نامی شہری کی درخواست پر تھانہ مدینہ ٹاؤن میں درج کیا گیا۔مقدمے میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، رکن قومی اسمبلی راشد شفیق اور انیل مسرت بھی نامزد ہیں۔

 ایف آئی آر کے مطابق شیخ راشد کی قیادت میں 150 افراد کو سعودی عرب بجھوایا گیا جبکہ لندن سے بھی ایک وفد سعودی عرب پہنچا، مسجد نبویؐ میں پاکستانی زائرین کو ہراساں کر کے شعار اسلام کی انجام دہی سے زبردستی روکا گیا،درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سارا واقعہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت عمل میں آیا، اس حوالے سے شیخ رشید اور شیخ راشد کی ویڈیوز بھی موجود ہیں جو تفتیش میں پیش کی جائیں گی۔
 یہ بھی پڑھیںصدر عارف علوی کے بیٹے کو بڑا عہدہ مل گیا۔پارٹی جوائن  کیوں کی؟ اہم خبر سامنے آ گئی

مزیدخبریں