مزدوروں کا عالمی دن۔حمزہ شہباز نے محنت کشوں کے دل جیت لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرِ اعلیٰٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ محنت کش بھائیوں کے دکھ محسوس کر سکتا ہوں، ان کے درد بانٹیں گے اور مسائل حل کریں گے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ لیبر ڈے پر مزدوروں اور محنت کش طبقے کی بحالی کے عزم کا اظہار کرتا ہوں،وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ مزدور کو اس کے حقوق دیے بغیر ملک کی ترقی کا خواب ادھورا رہے گا، مزدور کی کم از کم اجرت 25 ہزار روپے پر عملدرآمد ہم ہر صورت یقینی بنائیں گے۔