وزیر اعظم نے اوگرا کی سمری مسترد کر کےعوام کو بڑی مصیبت سے بچا لیا

May 01, 2022 | 11:22:AM

 (ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف آئل ایند گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری مسترد نہ کرتے تو پیٹرول 245 روپے فی لیٹر ہو جاتا۔
تفصیلات کے مطابق  اوگرا کی جانب سے پیٹرول 95 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 145 روپے لیٹر بڑھانے کی سمری بھیجی گئی تھی۔اوگرا کی جانب سے پیٹرول 95 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 145 روپے لیٹر بڑھانے کی سمری بھیجی گئی تھی جسے وزیراعظم نے مسترد کر دیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوام کو عید کا تحفہ دیا۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اگر وزیراعظم اوگرا کی سمری منظور کر لیتے تو پیٹرول کی قیمت 245 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 300 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر جاتی۔

یہ بھی پڑھیں:      پہاڑ سے گرتا ایک پتھر2موٹر سائیکل سواروں کی جان لے گیا،ویڈیو وائرل

مزیدخبریں