عمران خان کو گرفتار کرنا ہے یا نہیں؟۔ رانا ثناء اللّٰہ نے بتا دیا

May 01, 2022 | 12:39:PM

(24نیوز)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا سابق وزیرِ اعظم سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان فتنہ ہیں، انہیں بالکل گرفتار کیا جائے گا، یہ شخص نوجوان نسل کو گمراہ کرنے پر تلا ہوا ہے،سعودی عرب نے کچھ لوگوں کو ڈی پورٹ کرنے اور کچھ لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ  نے کہا کہ روضۂ رسولؐ کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں،جو بھی شہری کارروائی کے لیے آئے گا حکومت اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی، باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کو ابھارا گیا،انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگ برطانیہ سے انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر کی سربراہی میں آئے، ان لوگوں نے جو عمل کیا ہے اس پر قطعی معافی نہیں دی جائے گی،وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ کیا کبھی کسی نے چاند رات کو احتجاج کی کال دی ہے، حالانکہ لوگ چاند رات کو لوگوں کو گلے لگاتے ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ذاتی عناد اور سیاست کو مسجدِ نبویؐ تک لے جانے کا کوئی تصور نہیں کر سکتا، یہ پاگل انسان ایسے حرکتیں کرتے رہے ہیں، ان کی گفتگو اور پریس کانفرنس دیکھ لیں،وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے بعد کیا کسی ثبوت کی ضرورت ہے؟

یہ بھی پڑھیںمسجد نبویؐ واقعہ۔عمران خان سمیت اہم شخصیات کیخلاف بری خبر

مزیدخبریں