(24نیوز)سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں موجود 3 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاک سعودی سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے تحت مختلف امور پر دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔دونوں ملکوں کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے بھرپور تعاون کو سراہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو گرفتار کرنا ہے یا نہیں؟۔ رانا ثناء اللّٰہ نے بتا دیا
اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں نے نجی شعبے، انڈسٹریز اور کان کنی کے شعبے میں تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے جبکہ پاک سعودی بزنس کونسل کے اجلاس نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت زراعت اور خوراک کے شعبوں میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔