(ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج ہونے کے بعد انتظامیہ نے شیخ رشید کی گرفتاری کا پلان بنا لیا۔
ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد کو پریس کانفرنس کے بعد گرفتار کئے جانے کا امکان ، گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جن کو گرفتاری کے پلان کے حوالےسے آگاہ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی گرفتاری کا بھی عندیہ دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی میں جو ہوا اس پر قطعی معافی نہیں دی جائے گی ، مسجدنبوی میں احتجاج کی پلاننگ پاکستان اور لندن میں ہوئی ،لوگ برطانیہ اور پاکستان سے سعودی عرب پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے جو نوجوان نسل کو گمراہ کرنے پر تلا ہوا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: عمر سرفراز چیمہ کی کرسی خطرے میں۔ پنجاب کی گورنر شپ کس کو ملے گی؟اہم خبر سامنے آ گئی