لاہور اور کراچی زونل کمیٹیوں کا شوال کے چاند سے متعلق بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)زونل کمیٹی لاہور اور کراچی نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ،چاند سے متعلق حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس جاری ہے،اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں جبکہ مختلف شہروں اور اضلاع میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی جاری ہیں ،اجلاس میں کمیٹی ممبران اور محکمہ موسمیات کے نمائندگان شریک ہیں ،زونل کمیٹی لاہور نے کہاہے کہ پنجاب سے کسی جگہ سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی ،چاند سے متعلق حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی ۔
ادھر زونل کمیٹی کراچی کاکہناہے کہ سندھ بھر سے کہیں چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ،چاند کی رویت سے متعلق حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی ۔
ادھر محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک میں آج چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ،کوئٹہ میں سورج غروب 7 بج کر 15 منٹ پر ہے ، سورج غروب ہونے تک چاند کی عمر 18 گھنٹے سے کم ہو گی ، سورج غروب ہونے کے بعد36 منٹ دیکھا جا سکتا ہے
دوسری جانب سعودی عرب میں عیدالفطر کل ہوگی،ترکی ، عراق اور کویت میں بھی عیدالفطر کل ہوگی،متحدہ عرب امارات اور مصر میں بھی عیدالفطر کل منائی جائے گی۔ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، ملائیشیا میں کل عیدالفطر منائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہفتے میں 2 چھٹیاں۔؟سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں