(24 نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی وگ اتارکے لانے والے کیلئے انعام کا اعلان کردیا۔
حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ،جیل میں رہا تو گھر اور دیگر معاملات پر ساتھ دینے والوں کا مشکور ہوں،ان کا کہناتھا کہ مجھے بطور پارٹی کارکن نوازا گیا ہے ،زخمی اور دکھی دل سے کہہ رہا ہوں جو کچھ مسجد نبوی میں ہوا وہ افسوس ناک ہے،معاون خصوصی نے کہاکہ مسجد نبوی میں پلاننگ کے بعد واقعہ پیش آیااور اس کی پلاننگ عمران نیازی اور شیخ رشید نے کی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہاکہ مریم اورنگزیب اور شاہ زین بگٹی کے ساتھ جو ہوا ان دونوں کو اس کا ثواب ہوا ہوگا، گستاخ رسول کو قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے گا، سنگین مقدمات درج نا ہوئے تو مزید لوگ گستاخی کی جائے گی ۔
حنیف عباسی نے کہاکہ شیخ رشید راولپنڈی کی جس شادی گلی پروگرام جاو¿ گے توتمہیں گندے انڈے ٹماٹر اور جوتے پڑیں گے ،معاون خصوصی نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ شیخ رشید کی جو وگ اتار کے لائے گا اسے 50 ہزار انعام دوں گا۔
انہوں نے کہاکہ لندن سے جو لوگ سعودی عرب آئے ان کا قادیانیوں سے تعلق ہے ، شیخ رشید جن عاشقان رسول پر گولیاں برسائیں ان کی ویڈیوز منظر عام پر آنے والی ہیں،ان کا کہناتھا کہ رات 12 بجے مجھ پر عدالتی فیصلہ آیا میں نے تسلیم کیا، عدالت آپ کے حق میں فیصلہ کرے تو ٹھیک ورنہ سب خراب، میاں نواز شریف عدالتی فیصلے پر جیل گئے عمران خان صاحب آپ کو بھی عدالتی فیصلے کوماننا ہوگا ۔حنیف عباسی نے کہاکہ عمران خان آپکی فنڈنگ کے پیچھے انڈین اور یہودی ملوث ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور اور کراچی زونل کمیٹیوں کا شوال کے چاند سے متعلق بڑا اعلان