خیبرپختونخوا حکومت کے آج عیدمنانے کے اعلان پر وفاقی وزیر مذہبی امور کا بیان بھی سامنے آگیا

May 01, 2022 | 23:20:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکورنے خیبرپختونخوا حکومت کے آج  عیدالفطر منانے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آزاد ادارہ ہے،ہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے،صرف مرکزی کمیٹی کو درخواست کر سکتے ہیں کہ شہادتوں کو نظرانداز نہ کیا جائے ۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے آج  سرکاری سطح پر عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان آج  گورنر ہاﺅس پشاور میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے،کابینہ ارکان اور سرکاری حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے۔
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہناہے کہ کے پی سے شوال کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئی ہیں ،جس پر کے پی حکومت نے آج  سرکاری طور پر عید منانے کا فیصلہ کیاہے ،انہوں نے کہا کہ عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا،عید الفطر منگل کو ہوگی

مزیدخبریں