(ویب ڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر کیا جانے والا ایک اور پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا ہے۔لوہے کی جالی والی قبر بھارتی ریاست حیدرآباد دکن کی نکلی۔
بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم آرایس ایس کی چال کا خود بھارتی شہری نے بھانڈا پھوڑ دیا، پاکستان میں خواتین کی لاشوں کی بےحرمتی کا بھارتی پروپیگنڈا جھوٹا نکلا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ دنیا بھر میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی پہچان ’’ریپ سٹی‘‘کے طور پر ہوتی ہے۔
ایک بھارتی شہری نے اس حوالے سے حقیقت بیان کرکے افواہوں کا خاتمہ کردیا، بھارتی میڈیا قبر پرجالی کو لے کر گمراہ کن پراپیگنڈا کر رہا تھا۔
درحقیقت یہ قبر بھارتی شہر حیدرآباد کے مدنا پیٹ کے ایک قبرستان میں واقع ہے۔ مقامی رہائشی کے مطابق یہ قبر ایک بوڑھی عورت کی ہے جو ستر کی دہائی میں فوت ہو چکی تھی۔ اس کے بیٹے نے اسے دفن کیے جانے کے تقریباً 40 دن بعد قبر پر جنگلا بنایا تھا تاکہ اس قبر میں اور میتیں مزید دفن کرنے سے روکا جا سکتے۔
مزید پڑھیں: کوے کا اسرائیلی جھنڈا اتار کر نیچے پھینک دینے کی ویڈیو وائرل
بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ میڈیا پر جو بھی پراپیگنڈا ہورہا ہے، ایسا کچھ نہیں، ہری جالی والی قبر پاکستان میں نہیں بلکہ حیدرآباد دکن بھارت میں ہی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے خبر کی سچائی جانے بغیر اپنی رپورٹ میں لکھا کہ پاکستان میں جنسی حملوں سے بچانے کے لیے والدین نے اپنی بیٹیوں کی لاشوں کی حفاظت کرنا شروع کر دی ہے اور ان کی قبروں پر تالے لگائے جارہے ہیں۔